اسلام آباد(پی این آئی)سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
بدھ کے روز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کی تصدیق کی گئی۔سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم) کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے۔
جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں