نیشنل ایتھلیٹس کیلئے اچھی خبر

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپورٹس بورڈنے نئی انعامی پالیسی کی منظوری دیدی۔

سپورٹس بورڈ کی طرف سے منظور کی جانے والی نئی انعامی پالیسی میں نیشنل گیمز کے میڈلسٹ بھی شامل ہیں، سابقہ انعامی پالیسی میں ساتھ ایشن گیمز، ایشین گیمز ، کامن ویلتھ ،اولمپک گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس شامل تھے۔ نئی پالیسی میں نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 10لاکھ روپے انعام ملے گا،نیشنل گیمزمیں سلورمیڈلسٹ کو5لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو اڑھائی لاکھ انعام ملے گا،نئی انعامی پالیسی رواں ماہ ہونے والی قائد اعظم گیمز تاحال شامل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close