بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا.

بھارتی کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو بھارتی ٹیم کو اجازت نہ ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آئندہ ہفتے کرتار پور میں میچز کھیلے جانے تھے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کبڈی میچز لاہور اور بہاولپور میں بھی رکھے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close