اسلام آباد (پی این آئی)پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا تاہم اب وہ ایک بار پھر تنازع میں پھنس گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ ابتدائی طور پر 2023 میں فرانسیسی اور الجزائری ماہرین نے پیرس کے اسپتال اور الجزائر کے اسپتال میں تیار کی تھی۔غیر مصدقہ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایمان خلیف میں مردانہ خصوصیات ہیں۔ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونےکے سوشل میڈیا پر صارفین ان سےگولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خیال رہےکہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔معاملہ اس وقت خبروں کی زینت بنا تھا جب ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیونکہ اُن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر ہونے کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں