پی سی بی میں اہم تعیناتی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو پی سی بی کی گورننگ باڈی کا رکن بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں نامزدگی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گیا ہے، گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں ، وہ سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے ۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کیلئے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو نامزد کیا ہے، وہ سٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ لیں گے ، پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close