پاکستانی کھلاڑی صہیب ثنااللہ نے نیویارک میں لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن جیت لیا۔ لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلا جارہا ہے جس میں مختلف ڈویژنزکے 174 پلیئرز نےحصہ لیا۔
22 سالہ صہیب ثنااللہ نے تعلیم مکمل کرنےکےبعد 4 سال کےوقفہ لیا تھا جس کے بعد انھوں نے اب اسکریبل میں واپسی کی لیکن اس وقفے کا ان کے کھیل پرکوئی اثرنہیں پڑا۔صہیب ثنا اللہ لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کے ڈویژن بی میں 15 میں سے 14 گیمزجیت کر فاتح قرارپائے انھوں نے 163پوائنٹس اسکورکرکےسب سےبڑی سنگل موو کا انعام حاصل کیا۔
دوسری جانب 646کےاسکورکےساتھ سنگل گیم میں سب سےزیادہ اسکورکا انعام بھی پاکستانی پلیئرنے ہی جیتا۔لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ میں نیل گین نے دوسری اورجسٹن مورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ صہیب کےبھائی دانیال ثنا اللہ چوتھے نمبرپررہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں