ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی تاخیر کا شکار،وجہ بھی سامنے آ گئی

پاکستان کرکٹ کا سب سے اہم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی تاخیر کا شکار ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے میچز آج سے شروع ہونا تھے لیکن تاحال اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں کی جاسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے نہ تو حتمی ٹیمی سامنے آئیں نہ ہیں اور نہ ہی شیڈول طے پاسکا ہے جس کے باعث ایونٹ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا آغاز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری سے ہونا ہے، پی سی بی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close