محمد رضوان کوبڑی ذمہ داری سونپےجانے پر غور

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو سیریز میں قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا۔

سیریز کیلئے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close