پاکستانی جڑواں بہنوں نے تائیکوانڈو کے میدان میں ملک کا نام روشن کر دیا۔

انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

منیشا علی نے 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

جڑواں بہنیں منیشا علی اور ملیحہ علی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔

اس سے قبل چیمپئن شپ کی 73 کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

دونوں بہنیں خصوصی پروگرام کے تحت لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close