ملتان ٹیسٹ،قومی ٹیم کیلئے مشکل آن کھڑی ہوئی ،پاکستان کے واحد فاسٹ باؤلر فٹنس مسائل سے دوچار

ملتان میں جاری انگلینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عامر جمال تکلیف کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے جب کہ فزیو نے گراؤنڈ میں آکر فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی ہے۔

عامر جمال نے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 قیمتی رنز بنائے جبکہ انہوں نے 6 اوورز بائولنگ کی اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close