ذمہ دار کون؟ پی سی بی اجلاس کی اندر کی با ت سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا، اس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ عثمان واہلہ سے ناراض تھی۔ عثمان واہلہ کی جگہ سابق کرکٹرکی تقرری کی جائےگی۔لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پچزکی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے، انہوں نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا۔ فزیو کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائےگئے۔

اجلاس میں گفتگو ہوئی کہ یہ دونوں عرصہ دراز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں، فٹنس کا گراف گر رہا ہے، پاکستان کےکرکٹرز فٹنس کے معیار میں بہت پیچھے ہیں، اس پرکوئی کام نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close