سُپر اسٹار کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ٹینس کی دنیا کے سُپر اسٹار کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔22 گرینڈ سلم جیتنے والے 38 سالہ رافیل نڈال اس سیزن کے اختتام پر کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

وہ اپنا آخری ایونٹ اس سال ڈیوس کپ کی صورت میں کھیلیں گے جو نومبر میں ہو گا۔رافیل نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شائقین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میرے کچھ سال مشکل رہے خاص طور پر یہ آخری 2 سال مشکل تھے۔واضح رہے کہ رافیل نڈال نے اپنے کیریئر میں 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرینڈ سلم جیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close