ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے 7 رُکنی اسکواڈ کا ا علان کر دیا گیا۔ ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں حصہ لینے والے پاکستان کے 7 رُکنی اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر فہیم اشرف کریں گے۔ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

1993 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کو پاکستان ٹیم نے4 بار جیتا ہے جبکہ 5 بار رنرز اپ رہی ہے۔پاکستان 2017 میں ہونے والے اس ایونٹ کے آخری ایڈیشن میں رنرز اپ رہی تھی۔7 سال بعد ہونےوالے اس ایونٹ کیلئے 7 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان فہیم اشرف کے علاوہ عامر یامین، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق اور شہاب خان شامل ہیں۔سابق ٹیسٹ وکٹ کیپربیٹر سلیم یوسف ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

اہم دستاویزات منظر عام پر آگئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close