اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجرعبّاس نے انعامی رقم نہ ملنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا۔خط میں تحریر کیا گیا ہےکہ 2022 میں ہونی والی 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن پر آنے کے باوجود انہیں ابھی تک انعامی رقم نہیں ملی۔
خط میں مزید تحریر کیا گیا کہ نیشنل چیمپئن شپ میں 100 میٹر اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اورسلور میڈل حاصل کیا ہے مگر ہائر ایجوکیشن نے ابھی تک انعامی رقم ادا نہیں کی۔
قومی کھلاڑی نے یہ بھی تحریر کیا کہ مجھے بار بار آفس بلا کر میری تزلیل کی جاتی ہے، جب کے میں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔شجر عباس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیااور لکھا کہ اگر ہائر ایجوکیشن نے انعامی رقم ادا نہ کی تو میں جلد اعلی عدلیہ سے رجوع کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں