ممبئی (پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے زیادہ کمانے کا راستہ روک دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکےگا۔آئی پی ایل کے لیے نیلامی میں چنے جانے کے بعد دستبردار ہونے والے غیرملکی کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی ہوگی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دستبردار ہونے کے لیے پہلے مضبوط وجہ بتانا ہوگی۔کھلاڑی صرف انجری اور طبی وجوہات کی بنیاد پر دستبردار ہو سکیں گے، تصدیق کھلاڑی کا ہوم بورڈ کرےگا۔
میگا آکشن کے لیے خود کو رجسٹر نہ کرانے والے منی آکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں