اسٹیڈیم میں میچ کے دوران فین پر تشدد

اسلام آباد(پی این آئی) بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے انڈیا اور بنگلا دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر ایک بنگلا دیشی سپورٹر پر تشدد کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹائیگر روبی نامی بنگلا دیشی فین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ زخمی نوجوان کو پولیس اور ریسکیو حکام نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمی بنگادیشی فین کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری قمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں مارا جس کی وجہ سے میں کچھ دیر سانس نہیں لے سکا۔

خیال رہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ آج کانپور میں شروع ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close