ڈھاکا (پی این آئی) قتل کے مقدمے میں نامزد سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شکیب الحسن اور 6 دیگر افراد اور کمپنیوں پرانشورنس کمپنی کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو شکیب الحسن سمیت 4 افراد اور 3 کمپنیوں کو مجموعی طور پر 1.63 کروڑ ٹکا جرمانہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انشورنس کمپنی کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر شکیب الحسن پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ، مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں