فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کیرئر میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل ہو گئی ہیں۔۔۔۔ محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی کرکٹ ٹیم

کے  فاسٹ بولر  نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں۔۔۔۔ اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں