اولمپک ہیرو ارشد ندیم سے ٹیم سعد احسان کے سی ای او خالق احسان کی ملاقات، ایک ملین کا چیک پیش کیا

لاہور (پی این آئی) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ ٹیم سعد احسان کے سی ای او خالق احسان کی لاہور میں ملاقات ہوئی،

جس میں احسان خالق نے قومی ہیرو کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 92.97 کی تھرو کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قومی ہیرو ارشد ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لیے 40 برس کے وقفے کے بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ملاقت کے موقع پر سی ای او احسان خالق نے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک ملین کا چیک بھی پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close