رونالڈو نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی کارنامے سرانجام دیے، انہوں نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔رونالڈو نے یہ اعزاز جمعرات کو لزبن میں یوئیفا نیشنز لیگ کے گروپ میچ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کے خلاف گول کرکے حاصل کیا پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔گزشتہ 2 دہائیوں سے شاندار کھیل پیش کر کے دنیائے فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبالر بننے والے رونالڈو نے انٹرنیشنل اور کلب میچز میں مجموعی طور پر 900 گول مکمل کرلیے۔

رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول( جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں) کیے۔کلب مقابلوں کی بات کی جائے تو 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے۔اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close