اسلام آباد (پی این آئی)برطانوی ایتھلیٹ جوڈی گرنہم نے پیرا لمپکس میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
فرانس کے شہر پیرس میں جاری پیرالمپکس میں برطانیہ کی آرچر جوڈی گرنہم نے ان گیمز میں حاملہ ہونے کے باوجود گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔پیرالمپکس میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ آرچری ایونٹ میں جوڈی گرنہم اور ان کے ساتھی نیتھن میکوین نے 155-151 کے اسکور کے ساتھ ایران کے خلاف فتح حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اس سے قبل ہفتے کو جوڈی گرنہم نے آرچری کے انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے ٹوکیو میں گولڈ میڈل جیتنے والی اپنی ساتھی فوبی پیٹرسن پائن کو شکست دی۔
میڈل جیتنے کے بعد جوڈی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور وہ7 ماہ کی حاملہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق جوڈی حاملہ ہونے کے باوجود پیرا لمپکس میں میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ ہیں۔واضح رہے کہ جوڈی نے 2016 کی ریو پیرالمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ انجری کی وجہ سے وہ ٹوکیو میں ہونے والے مقابلوں سے باہر ہو گئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں