بنگلہ دیش سے بدترین شکست، عمران خان بھی پھٹ پڑے

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا ہے اور اس وقت پوری دنیا میں ہمارا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

سما نیوز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش نے ہمیں پھینٹا لگا دیا ہے ، پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹرہوا لیکن محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے نیچے ہماری کرکٹ نہیں گرسکتی ، ماضی میں ہماری ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے لیکن ان کے پاس قابلیت نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close