اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کیش انعام دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ابرار الحق نے ارشد ندیم کو اپنے گھر کھانے پر دعوت دی جس دوران انہوں نے کھلاڑی کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں 15 لاکھ روپے کیش انعام دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ یہ سہاراکی بجائےاپنی جیب سےکیش دیا،ہماراملک اورعوام معاشی سمیت دیگرمسائل سےگھرے ہیں،ارشد ندیم خوشی کی خبرلائے،ارشد ندیم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا،قومی پرچم بلندہوا اور 44 سال بعد سونے کا تمغہ آیا،ارشد ندیم کے لیے چھوٹا سا نذرانہ دینے کا اعلان کیا تھا،سہارا سپورٹس گراؤنڈ ارشد ندیم کےنام سےمنسوب کیاہے۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابرارالحق اورفیملی کاشکریہ ادا کرتا ہوں،پھل اسی کو لگتا ہے جو درخت جھکا ہوتا ہے،جتنی عزت ملی ہے آنے والے وقت میں اور بہتری لائیں گے،ہر کھلاڑی کو سپورٹ کیا جائے تو وہ پیچھےنہیں رہ سکتے،پاکستان میں کھلاڑیوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے،محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں