بیرون ملک سیاسی پناہ کا معاملہ، ہاکی پلیئرز کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کی یورپ میں سیاسی پناہ لینے کے معاملے پر پلیئرز کے ذرائع کا موقف سامنے آگیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹیم کے تین کھلاڑی مرتضٰی یعقوب ، احتشام اسلم، سینٹر فاروڈ عبدالرحمٰن جونیئر اور ٹیم کے فزیو ڈاکٹر وقاص نے یورپ میں سیاسی پناہ کی دراخوست دی ہے۔اس حوالے سے کھلاڑیوں کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم نے سیاسی پناہ لی ہے اور نہ ہی درخواست دی ہے، ہم نیشنز کپ کھیلنے کے بعد 5 میچز کھیلنے یورپ گئے ہیں، اس کے بعد اس کلب نے ان سے مزید معاہدہ کیا اور کہا کہ انہیں عارضی رہائش کارڈ بناکر دیں گے۔

کھلاڑیوں کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی یورپ میں کوئی اور ملازمت نہیں کررہے بلکہ ہاکی کھیل رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو بیرون ملک سلپ ہونا ہوتا تو یہ کام پہلے بھی کرسکتے تھے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑی بغیر ڈیلی الاؤنس پاکستان سے کھیلے جن کے پیسے تاحال نہیں ملے، اپنے بہتر مستقبل کے لیے وہ یورپ گئے ہیں اور ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں عدم دستیابی کے لیے کھلاڑیوں نے فیڈریشن کو آگاہ کردیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے انکشاف کیا تھا کہ ہاکی کے 3 قومی کھلاڑیوں اور فزیو نے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close