پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کے کروڑوں ڈوب گئے، قیمتی پراپرٹی بیچنے کا اعلان‎

بولٹن (پی این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنا شادی ہال فروخت پر لگا دیا۔

برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق باکسر عامر خان کا لگژری ویڈنگ وینیو انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع ہے جسے انہوں نے 12.5 ملین پاونڈز میں فروخت پر لگایا ہے۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ویڈنگ وینیو میں پہلی شادی 3 ماہ پہلے ہوئی تھی مگر ویڈنگ وینیو لوکیشن کی وجہ سے توجہ حاصل نہ کر سکا اور ملینز پاونڈز ڈوب گئے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینیو کے کئی اور مسائل بھی سامنے آئے جس کی وجہ سے پروجیکٹ کامیاب نہ ہوا، وینیو کے سامنے اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے رہتے تھے۔

عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شادی حال کی فروخت کا بتایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close