ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کے ڈائریکٹر اور کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جلال یونس ایک سابق فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے 1980 کی دہائی میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی، 1990 کی دہائی کے آخر سے کھیلوں کے منتظم ہیں، وہ 2009 سے مسلسل بی سی بی کا حصہ ہیں اور دسمبر 2021 میں کرکٹ آپریشنز کے سربراہ بنے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کرکٹ کے وسیع تر مفاد کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور میں کرکٹ کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا ۔ این ایس سی اب مستعفی ہونے والے جلال یونس کی جگہ بی سی بی میں اپنے ڈائریکٹر کے طور پر کسی دوسرے فرد کو نامزد کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور دو بار چیف سلیکٹر رہنے والے 58 سالہ فاروق احمد کا این ایس سی کے نامزد کردہ ڈائریکٹر ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close