لاہور(پی این آئی)یوروکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپینش فٹبال اسٹار لامین یمال کے والد قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
17 سالہ اسپینش فٹبالر لامین یمال کے والد کو مبینہ طور پر کار پارکنگ میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا۔اسپینش میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یمال کے والد منیر نصراؤی پر بدھ کی رات بارسلونا کے شمال میں واقع ساحلی قصبے ماتارو میں حملہ کیا گیا۔یمال کے والد کو تشویشناک حالت میں بارسلونا کے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
اسپیشن اخبار کی رپورٹ کے مطابق چاقو حملے سےایک دن پہلے منیر کا کتے کو سیر پر لے جاتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا او رپھر اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک کار پارکنگ میں مبینہ طور پر اسی گروپ کے افراد نے ان پر حملہ کیا۔دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو یمال کے والد پر قاتلانہ حملے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ چوتھے ملزم کو جمعرات کی صبح حراست میں لیا گیا ہے۔چاقو حملے کی وجہ اب تک واضح طور پر سامنے نہیں آئی، اس حوالے سے
پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ یورو کپ میں اسپین کے فٹبالر لامین یمال نے دنیا کے سامنے خود کو منوایا اور انہیں یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں