وطن کی محبت میں ارشد ندیم نے بڑی آفر ٹھکرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے مسترد کر دیا تھا۔

فخر پاکستان ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار دوسرے ملکوں سے پیشکش کی گئی کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمیئن بھی بنائیں گے مگر میں نے انکار کر دیا۔ارشد ندیم نے کہا کہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمئین بنیں گےاور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ وہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں