مشہور موٹر کمپنی نے ارشد ندیم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)پیرس اولمپکس 2024ء میں 118سالہ ریکارڈ توڑ کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، شخصیات اور کمپنیوں کی طرف سے اب تک درجنوں انعامات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان کرنے والی کمپنیوں میں ٹویوٹا موٹرز بھی شامل ہو گئی ہے، جس نے انہیں اپنی ٹویوٹا کرولا کراس ہائبرڈ الیکٹرک کار تحفے میں دینے کا اعلا ن کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز (سول) دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ان کے لیے 10کروڑ اور سندھ حکومت کی طرف سے 5کروڑ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے آر وائی کی طرف سے انہیں ایک لگژری فلیٹ اور نجی بینک یو بی ایل کی طرف سے 50لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی الیکٹرک کی طرف سے ارشد ندیم کے لیے 20لاکھ روپے، کرکٹر احمد شہزاد کی طرف سے 10لاکھ روپے، پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و سماجی شیخصیت علی شیخانی نے انہیں آلٹو کار تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ارشد ندیم کو 20لاکھ روپے دیں گے جبکہ سکھر کے میئر انہیں سونے کا تاج پہنائیں گے اور ایک سٹیڈیم کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ معروف گلوکار علی ظفر نے بھی انہیں 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے قومی ہیروکو اہلخانہ سمیت عمرہ کروانے اور پاکستان گیس اینڈ آئل کمپنی نے انہیں زندگی بھر مفت پٹرول دینے کا اعلان کیا ہے۔ ارشد ندیم کے سسر محمد نواز نے بھی انہیں تحفے میں ایک بھینس دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close