میاں چنوں(پی این آئی)پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے سُسر نے بھینس کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے ارشد ندیم کے سُسر نے کہا کہ میرا بچہ بہت قابل ہے، وہ سب سے اچھا کھلاڑی ہے۔ جب پیرس اولمپکس کھیلنے جارہا تھا تو آخری مرتبہ مجھ سے مل کر گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ارشد کی واپسی پر خوشی منائیں گے، دعا کریں گے اور اپنے بیٹے ارشد کو ایک بھینس تحفے میں دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ارشد کی شادی ہوئی تو وہ عام سا کاروبار کرتا تھا، اسے بچپن سے نیزے بازی اور کرکٹ کا شوق تھا۔اس موقع پر ارشد ندیم کی ساس بولیں کہ ارشد واپس آئے گا تو اس کیلئے بھرپور انتظامات کریں گے۔
خیال رہے کہ اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والت ارشد ندیم گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں۔ وہ آج اپنے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں