پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(پی این آئی)پیرس اولمپکس میں جو کچھ بھی ہوا ہے اُسے پاکستان پر اللہ کے خاص کرم ہی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

ارشد ندیم کے حاصل کردہ صرف ایک گولڈ میڈل نے پاکستان کو بھارت سے آگے کردیا ہے۔ اس وقت میڈل ٹیبل پر پاکستان کا نمبر 53 جبکہ بھارت کا نمبر 63 ہے۔پاکستان کا دستہ صرف 7 ارکان پر مشتمل ہے۔ 24 کروڑ کی آبادی والے ملک سے صرف 7 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی شرکت پر تمسخر اڑایا جارہا تھا۔بہرکیف پاکستان کے 7 رکنی دستے نے وہ کر دکھایا جو 16 کھیلوں کے 117 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی دستہ بھی نہ کر پایا۔13 ویں دن کے ایونٹس کے خاتمے پر پاکستان واحد طلائی مغے کی بدولت 53 ویں نمبر پر ہے جبکہ چاندی کے ایک اور کانسی کے چار تمغوں کے ساتھ بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close