یوم آزادی کے موقع پر ارشد ندیم کی تصویر کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ’عزم استحکام‘ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر جاری کیے جانے والے ڈاک ٹکٹ پر پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کی تصویر ہے۔ارشد ندیم کی تصویر ڈاک ٹکٹ پر لگا کر انہیں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close