رونالڈو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ وجہ بتا دی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر، کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں کھیل کی دنیا کے نامور اسٹار و امیر ترین شخصیت، رونالڈو اپنے بیٹے کو اس ماڈرن دور میں بھی آئی فون نہ دلانے کے پیچھے چھپی وجہ بتا رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں پرتگالی فٹبالر رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والا ایتھلیٹ ہوں اور میرے فینز اکثر مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ میں نے اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا سے کیوں دور رکھا ہوا ہے۔

رونالڈو نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو اب تک آئی فون نہیں دلایا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے کو آئی فون نہ دلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے 2020ء میں ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، اس اکاؤنٹ پر میرے بیٹے کے 10 لاکھ سے زائد فالوررز موجود تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب یہ بات مجھے پتہ چلی تو میں نے فوری طور پر بیٹے سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروایا دیا تھا، میرا بیٹا اب 14 سال کا ہو چکا ہے اور اس کے پاس اب تک آئی فون نہیں ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا میں نے یہ فیصلہ اس لیے کِیا تھا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا (کرسٹیانو رونالڈو جونیئر) محنت کرے، اِسے شہرت کی قدر ہو اور وہ مشہور ہونے کی اہمیت کو صحیح معنوں میں پہچان سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close