شاندار کارکردگی، ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان

کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔

پریس کلب کے صدر سعید سربازی کا کہنا ہے کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کراچی پریس کلب نے بانی پی ٹی آئی، جاوید میانداد، جہانگیر خان کو بھی لائف ٹائم ممبر شپ دی ہے۔کے پی سی کے سیکریٹری شعیب احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مہیلا جے وردھنے، سری کانت، حنیف محمد سمیت دیگر کو بھی لائف ٹائم ممبر شپ دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close