پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی جیت کے بعد پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے۔
27 سالہ ارشد 92.97 میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کی تاریخ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے انفرادی ایتھلیٹ بن گئے اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر امید ارشد نے نا صرف یہ کارنامہ انجام دیا بلکہ اولمپک کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد کی جیت کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کھلاڑی کو خوشی کے آنسو بہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے مل کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں