ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر سونے کے تاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم اسٹیڈیم کے نام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ارشد ندیم کو سکھر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی خوش ہے، سکھر آمد پر سکھر کے عوام ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنائیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم نے ہماری ماؤں بہنوں کی دعاؤں سے بہت خوبصورت تحفہ پاکستان کو دیا ہے۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے اولمپکس میں جیویلن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کر کھا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے ناصرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close