نااہل قرار دی گئی خاتون ریسلر دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پیرس (پی این آئی ) پیرس اولمپکس میں ریسلنگ کے فائنل مقابلے سے قبل نااہل قرار دی جانے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

ونیش نے منگل کو لگاتار تین میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 کلوگرام درجہ بندی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی تھیں۔تاہم فائنل کی صبح ونیش پھوگاٹ کو مقررہ حد سے زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ونیش پھوگاٹ نے اس پورے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن آج صبح انھوں نے اس کھیل کو ہی الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بھارتی ریسلر نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر نااہل ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں ک±شتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کر دیں، آپ کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں ہے، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا۔ونیش پھوگاٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں مزید لکھا کہ میں آپ سب کی مقروض ہوں، مجھے معاف کریں۔بھارتی حکام کے مطابق ونیش پھوگاٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا تو انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جس کے لئے خاتونریسلر نے کھانا چھوڑا اور دوڑ بھی لگائی، اولمپک کمیٹی سے مزید وقت بھی مانگا تھا لیکن یہ تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں