معروف کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)پیرس اولمپکس میں شریک آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو گرفتار کرلیا گیا۔

آسٹریلین اولمپکس کمیٹی نے بھی ایک کھلاڑی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی ہے مگر گرفتار کھلاڑی کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی۔ فرانسیسی رپورٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کے پلیئر کو کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، 19 سالہ کوکین فروش اور 28 سالہ آسٹریلوی خریدار پیرس میں گرفتار ہوئے۔ پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خریدار کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کا ممبر ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرفتار کھلاڑی ٹیم کے اسٹرائیکر ٹام کریگ ہیں۔ یاد رہے آسٹریلین ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی تھی جب کہ ٹام کریگ 2021 میں ہونے والے اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close