پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی پہلی اور آخری امید ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں منگل کو ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ جیولین تھرور کی تیاریاں جاری ہیں اور قومی ایتھلیٹ اچھے نتائج کےلیے پر عزم ہیں۔اس سے قبل پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ پسٹل ایونٹ میں غلام مصطفیٰ بشیر بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔علاوہ ازیں پاکستانی دستے میں شامل 7 میں سے 6 ایتھلیٹس کا سفر پہلے پہلے مرحلے ہی میں ختم ہوگیا۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز مقابلوں کے 8 ویں روز چین کی بالادستی برقرار رہی اور چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔گیمز کے 8 ویں روز امریکی ایتھلیٹس نے بھی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچادیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں