عالمی مقابلے میں پاکستان چیمپئن بن گیا

پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر 13 ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔حذیفہ شاہد نے فائنل میں ہانگ کانگ کے وانگ ہو کیو کو شکست دی

اور پاکستانی پلیئر نے مقابلہ با آسانی 6-11، 8-11 اور 4-11 سے جیتا۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں حذیفہ نے ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ راتھیرن ودھورن کو شکست دی تھی۔اس کے علاوہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے چینی پلیئر کو اسٹریٹ گیمز میں ہرایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close