کراچی (پی این آئی)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی ملیکہ نور نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 25 میچز کھیلے ہیں۔
ملیکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔ ملیکہ نور نے مختلف ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے 25 میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2010 میں مالدیپ کیخلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔
ملیکہ نور نے سوشل میڈپا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیوں کہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھی اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں۔ لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اس لئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔ ملیکہ نور بدستور ڈومیسٹک فٹبال کھیلتی رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں