معروف فٹ بالر کو گرفتار کر لیا گیا

ٹوکیو(پی این آئی) معروف جاپانی فٹ بالر کیشو سینو کو خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 23سالہ مڈفیلڈر کے ساتھ اس کے دو دوستوں کو بھی اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ اتوار کے روز ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر خاتون پر جنسی حملہ کیا۔ متاثرہ خاتون کی عمر 30کی دہائی میں ہے، جس کی طرف سے فٹ بالر اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیاہے۔ٹوکیو پولیس کی طرف سے فٹ بالر کے خلاف مقدمے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فٹ بالر اور اس کے دوستوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل جاپانی فٹ بالر جونیا ایتو کو بھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں جونیا ایتو کی طرف سے خاتون کے خلاف 20کروڑ ین ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا، جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close