پاکستانی خاتون کوہ پیما کی طبیعت بگڑ گئی

اسکردو (پی این آئی) گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں اسکردو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کابتانا ہے کہ‎ ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کوگزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا، ثمینہ کےٹوکی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔ذ رائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو اسکردو شفٹ کرنےکا مشورہ دیاتھا اور وہ آج رات اسکردو پہنچیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close