میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا

جکارتا(پی این آئی)بیڈمنٹن کھلاڑی میچ جیتنے کی کوشش کے دوران اچانک میدان میں گر کر انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے یوگیکارتا صوبے میں ایشیائی بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی ژانگ ژی کھیل کے میدان میں گر کر موت کی نیند سوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا ، انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی ملک کی نمائندگی کر رہے تھے۔ شام کے وقت ایک میچ کے دوران اچانک کورٹ پر گر گئے۔

کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔چند میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ژانگ ژی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔نوجوان کھلاڑی، جس کا تعلق اصل میں چینی صوبے زی جیانگ کے جیاکسنگ سے تھا، جنہوں نے 2023 میں قومی جونیئر اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ علاوہ ازیں ژانگ ژیجی نے 2023 اور 2024 میں چائنہ بیڈمنٹن جونیئر چیمپئن شپ کے گروپ بی کے مختلف مقابلوں میں ٹائٹلز سمیت کئی چیمپئن شپ جیتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close