محمد شامی سے شادی کی خبریں، ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

حیدرآباد(پی این آئی)محمد شامی سے شادی کی خبریں، ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی۔۔۔۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک طرف بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہیں ہیں، اگرچہ ٹینس سٹار کے والد اس کی تردید کرچکے ہیں لیکن افواہیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ، البتہ اب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہیں ہیگن ڈاز روز پراجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں سے ثانیہ مرزا ہندوستان کی سب سے نمایاں خاتون ٹینس آئیکون ہیں۔ حال ہی میں وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی وجہ سے مروں میں ان رہی ہیں۔

اب اپنے بیٹے اذہان کی تنہا ماں ثانیہ نے ٹینس کورٹ پر اپنے کامیاب کیریئر اور غیر معمولی ٹیلنٹ کے ذریعے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔اب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ انہیں امریکی آئس کریم کمپنی ہیگن ڈازس کی جانب سے شروع کیے جانے والے ہیگن ڈاز روز پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیگن ڈاز کی سالانہ آمدنی 3705 کروڑ ہے۔2023 میں ، ہیگن-ڈیز نے خواتین کے عالمی دن پر گلاب پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اور ان کا مقصد ہر سطح پر خواتین کی حمایت کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ ان خواتین کو سیلیبریٹ کرتا ہے، جو ٹریل بلیزر ہیں اور انہوں نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔روز پروجیکٹ دنیا بھر سے نامزدگیاں طلب کرتا ہے اور اپنے پہلے سال میں 2،500 سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ لمیٹڈ ایڈیشن کی مصنوعات اور دکانوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے برطانیہ، تائیوان اور بھارت میں خواتین کے خیراتی اداروں کی مدد کرتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close