ثانیہ مرزا نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

نئی دہلی(پی این آئی) ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کو ہیگن ڈاز روز پراجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ہیگن ڈاز روز پراجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے کا اعلان کی۔

ہیگن ڈاز روز پروجیکٹ امریکی آئس کریم کمپنی ’ہیگن ڈاز‘ کی جانب سے شروع کیا گیا ایک پروجیکٹ ہے جس کی سالانہ آمدنی 3705 کروڑ ہے۔ گزشتہ برس ہیگن ڈاز نے خواتین کے عالمی دن پر روز پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد ہر سطح پر خواتین کی حمایت کرنا ہے، یہ پروجیکٹ ان خواتین کو سیلیبریٹ کرتا ہے جو ٹریل بلیزر ہیں اور انہوں نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے، روز پروجیکٹ دنیا بھر سے نامزدگیاں طلب کرتا ہے اور اپنے پہلے سال میں اس نے 2500 سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں۔ گزشتہ 2 دہائیوں سے ثانیہ مرزا ہندوستان کی سب سے نمایاں خاتون ٹینس آئیکون ہیں، حال ہی میں وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی وجہ سے خبروں میں کافی ان رہی ہیں، ثانیہ ٹینس کورٹ پر اپنے کامیاب کیریئر اور غیر معمولی ٹیلنٹ کے ذریعے اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ ہیگن ڈاز لمیٹڈ ایڈیشن کی مصنوعات اور دکانوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے برطانیہ، تائیوان اور بھارت میں خواتین کے خیراتی اداروں کی مدد بھی کرتا ہے۔انشاء اللہ لکھا اور دعائیہ کمنٹس بھی لکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں