پاکستانی شائقین کو عمران خان کی تصویر والی شرٹس سٹیڈیم میں پہننے کی اجازت نہ ملی

نیویارک (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے دوران ایک غیر متوقع تنازعہ پیدا ہوا جب سکیورٹی گارڈز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنی شرٹس اتار دیں۔

میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے شائقین سکیورٹی گارڈز کے مطالبے پر حیران رہ گئے جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ایک مداح نے سختی سے سوال کیا کہ ’آئی سی سی کے قوانین میں یا ان کی ویب سائٹ پر یہ کہاں لکھا ہے کہ کوئی یہ شرٹ نہیں پہن سکتا‘؟۔ شائقین میں مایوسی واضح تھی کیونکہ وہ اس ہدایت کے پیچھے دی جانے والی دلیل کو سمجھنے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ایک کرکٹر کی تصویر ہے۔ کیریبین میں واقع کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹر کی تصویر کیوں نہیں لگائی جاتی‘؟۔اس کے جواب میں ایک سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ “میں اوپر سے آنے والے احکامات پر عمل درآمد کروا رہا ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close