لندن (پی این آئی) انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں سپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔
انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور وورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے، جس میں 4 چھکے سٹریٹ جب کہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔آف سپنر نے ایک نوبال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔ لارنس نے اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ سرے کی ٹیم پہلی اننگ میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں ورسیسٹر شائر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں ورسیسٹر شائر کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 343 رنز درکار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں