عبدالقادر پٹیل نےکپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی گونج سنائی دی ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک مزاحیہ مشورہ بھی دیا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم کو کیا ہوگیا ،بھارت سے ہار گئے، کپتان بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ کہہ دیں ان کے خلاف سازش کی گئی۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بابر اعظم ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا، ایسا کرنے سے بابر اعظم کی جان چھوٹ جائے گی ۔ انہوں نے بعد ازاں کہا کہ اس بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے، مذاق کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close