ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی تاریخ سامنے آگئی

نئی دہلی (پی این آئی)مقبول بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جن کی شعیب ملک سے چند ماہ قبل علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کی تصدیق ٹینس سٹار کے والد نے سوشل میڈیا پر کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی جو اپنی ایڑی کی انجری کے باعث انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں، ان کی سابقہ اہلیہ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بہت جلد ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناواور زوم کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔شادی کی اِن خبروں پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی طرف سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا ازہان مرزا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

close